آٹا بحران کے ذمہ دار وزیرا علیٰ پنجاب ہیں،عظمیٰ بخاری

آٹا بحران کے ذمہ دار وزیرا علیٰ پنجاب ہیں،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کے بحران کے ذمہ دار براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔سرکاری سمریوں کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ فوڈ کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹا بحران سے دو ماہ قبل سیاسی بنیادوں پر 19ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے تبادلے کیے۔قانونی طور پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے تبادلوں کا اختیار سیکرٹری فوڈ کے پاس ہوتا ہے۔لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر قانونی طور پر 19فوڈ کنٹرولر کے تبادلے کیے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا غیر قانونی کام کا حصہ نہ بننے والے انتہائی ایماندار سیکرٹری فوڈ نسیم صادق کو دو ماہ قبل تبدیل کردیا گیا۔مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتی ہے آٹے بحران کا نوٹس لیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1