پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی تقریب تقسیم انعامات

پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی تقریب تقسیم انعامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عالمی ادارہ صحت کا چین کی کرونا سے نمٹنے کی کاوشوں پر اطمینان خوش آئند
لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے اور اس سے بچاؤ کے لیے چین کے اقدامات اور اس کا ذمہ دارانہ کردار قابل تحسین ہے۔ چینی حکام نے کہا ہے کہ اس وبا کے خلاف ملک بھر میں مہم شروع کی گئی ہے۔ مزید یہ بات بھی قابل تحسین ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گھیبریسس نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے چینی کوششوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او نے سفری اور تجارتی پابندیاں عائد نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنے عوام کی صحت اور تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور چین میں پاکستانی شہریوں شہریوں اور دیگر غیرملکیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات اور تعاون جاری رہے گا۔ چینی حکام کا یہ اعلان بھی قابل تعریف ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی ہے۔پاکستان کورونا وائرس کے خلاف چین کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، کرونا وائرس کا قیام عارضی ہے جبکہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ کے لیے ہے۔


لاہور(پ ر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ایم اے پولیٹیکل سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز اور ڈپلومیسی اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز سیشن 2017-19کے فارغ التحصیل طلباؤ طالبات کے لئے الرازی ہال میں تقریب تقسیم اسنادکا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، ڈاکٹر شبیر خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔تقریب میں تقریباً66طلباؤ طالبات کو ڈگریاں پیش کی گئیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عنبرین جاویدنے طلباؤ طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ارم خالد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات نے کئی معروف سیاستدان پیدا کئے ہیں جنہوں نے ملکی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا۔ بعدا زاں طلباؤ طالبات کو ڈگریاں پیش کی گئیں۔