امجد اسلام امجد کو بین الاقوامی ایوارڈ ملنے کی خوشی میں تقریب

امجد اسلام امجد کو بین الاقوامی ایوارڈ ملنے کی خوشی میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام معروف شاعر، ادیب اور دانشور امجد اسلام امجد کو بین الاقوامی ترکی ایوارڈ ملنے کی خوشی میں کل صبح 10:30بجے تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، لاہور کرینگے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، پرووائس چانسلر، پنجاب یونیورسٹی، لاہور مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا، پروفیسر ایمریطس اردو کلیدی خطبہ اور پروفیسر ڈاکٹر سید محمد قمرعلی، پرنسپل اورینٹل کالج استقبالیہ کلمات پیش کرینگے۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر فخر الحق نوری، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر، پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر، پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان، پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم، پروفیسر ڈاکٹر اختر شمار اور پروفیسر ڈاکٹر حمیرا ارشاد کے نام شامل ہیں۔