سید حبان محمد سبحانی ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو تعینات

سید حبان محمد سبحانی ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو تعینات

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیراحمد سید نے سید حبان محمد سبحانی کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو لگا دیا ہے اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبد الباسط قمر کو ڈائریکٹر SAPکی اضافی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری دفاتر میں افسران کی غفلت برداشت نہیں کرینگے،اعظم سلیمان

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبہ میں کسی بھی سرکاری دفتر میں افسران کی غیر حاضری اور فرائض میں غفلت اور کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام افسران اپنے آپ کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کریں،لوگوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور خود فیلڈ میں نکلیں تاکہ عوامی مسائل بر وقت حل ہوسکیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے ان خیالات کا اظہار سول سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کی ڈیجیٹائزیشن اور پیپرلیس ورکنگ کے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اورزیر التواء پنشن کیسزکو جلد نمٹانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی اینڈ ڈی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پرچیف سیکرٹری پنجاب نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد،ڈی ایچ او بہاولنگر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ساہیوال، سب رجسٹرار رحیم یار خان کے دفاتر کا ویڈیو کال کے ذریعے ورچوئل وزٹ کیا اورافسروں کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ سائلین سے براہ راست گفتگو کی۔ انہوں نے لو گوں سے انکے مسائل کے حل پر پیش رفت اورافسران کے رویے بارے بھی دریافت کیا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام محکموں میں سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے اور پیپر لیس ورکنگ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، اس سلسلے میں پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2019-20 میں ترقیاتی کاموں کیلئے 350ارب روپے کی مختص رقم میں سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے 205ارب جبکہ محکمہ خزانہ نے 194ارب روپے جاری کئے ہیں اورجاری فنڈز میں سے محکموں کی طرف سے ترقیاتی سکیموں پر اب تک 115ارب روپے استعمال کئے جا چکے ہیں۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ943 نئی ترقیاتی سکیموں میں سے702سکیموں کو منظور کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے ایس اینڈجی اے ڈی کے پنشن ونگ کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1