ضلعی افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے،قیمتوں کا جائزہ لیا
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشیدنے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے کاچھا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل، ملازمین کی حاضری، فروٹ و سبزیوں کی کوالٹی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران منڈیوں میں بذات خود وزٹ کر رہے ہیں اور سبزیوں،پھلوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنا رہے ہیں۔