ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکیلئے کنگ ایڈروڈ میں تربیتی کورس

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکیلئے کنگ ایڈروڈ میں تربیتی کورس

  



لاہور(پ ر)ترقی پانے والے زیر تربیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکے وفد کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی زیر نگرانی محکمہ طب شرعی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نئے ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کیلئے تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا۔اس گروپ کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے کی۔سربراہ شعبہ طب شرعی پروفیسر ڈاکٹر عارف رشید ملک نے کورس کے شرکاء کو بعداز مرگ معائنہ، نعش کی شناخت، موت اور ضرب کے درمیان وقفہ، موت اور بعد از مرگ معائنے کے دوران وقفے کی جانچ، زہر خوردنی اور بیماری کی جانچ کے متعلق مواد کو اکٹھا کرنا اور تشخیص کے کیلئے پی ایف ایس اے کو بھجوانے کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔شرکاء کو متعدد پوسٹ مارٹم (بعد از مرگ) معائنے بھی دکھائے گئے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تیاری کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے شرکاء کو یونیورسٹی کی تاریخ، اس میں جاری تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی میں جاری منصوبوں کی تعریف کی۔آخر میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے وفد کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر پروگرام کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی 160 سالہ شاندار خدمات پر لکھی گئی کتاب پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1