ریلوے انتظامیہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کلیئر کرے،محمود الاحد

ریلوے انتظامیہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کلیئر کرے،محمود الاحد

  



لاہور (پ ر)صدر ریلوے پریم یونین ورکشاپ پاکستان چوہدری محمود الاحد نے کہا ہے کہ ریلوے انتظامیہ ریٹائر ملازمین کے واجبات اور حاضر سروس ملازمین کے میڈیکل الاؤنس کی ادائیگوں کیلئے حیلے بہانوں کی بجائے عملی اقدامات کرے۔ ریٹائر اور حاضر ملازمین کی ادائیگیاں کی جائیں ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلولے پریم یونین ورکشاپ پاکستان کے عہدیداران کے خصوصی اجلاس میں ریلولے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریلوے پریم یونین ورکشاپ پاکستان چوہدری محمود الاحد نے کہا کہ ریلولے ملازمین کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے ہر آئینی اور جمہوری طریقہ کار اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلولے ریٹائر ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگوں کی وجہ سے فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں جو قابل مذمت اور ناقابل برادشت امر ہے۔ ریلولے ریٹائر ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے ریلوے پریم یونین ورکشاپ کو سٹرکوں آنا پڑا تو ضرور آئے گی۔ ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔ انتظامیہ ریلولے پینشنرز کی مجبوریاں اور حالات کی سنگینی کو سمجھے اور واجبات کی ادائیگیوں کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ صدر ریلوے پریم یونین ورکشاپ پاکستان چوہدری محمود الاحد نے مزید کہا ہے کہ وقافی حکومت ریلولے پینشنر ز کی ذمہ داری لے لیے تو ریلولے منافع بخش ادارہ بن جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1