پیرا میڈکس کا مستقلی کے عدالتی فیصلہ پر سمز حکام سے اظہار تشکر

پیرا میڈکس کا مستقلی کے عدالتی فیصلہ پر سمز حکام سے اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا سروسز ہسپتال میں گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائی کورٹ کے حکم پر آرڈر ریگولر ہونے والے ملازمین کو مستقلی کے لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ کرنے پر پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ سے اظہار تشکر کیا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مستقلی لیٹر جاری ہونے کے فیصلے سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقلی کے لیٹر جاری کرنے کے لئے 14 فروری کو ہونے والی تقریب کو چار چاند لگا دیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ خدا کا لاکھ شکر ہے کہ سروسز ہسپتال کو بہترین ایڈمنسٹریٹر ملے ہیں اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی خوش نصیب ہے۔ اجلاس میں شاہد، سہیل، بابر گل، زمان، فیصل جارج، قاسم، مرزا شہباز، عمر، نبیل، جماعت علی، عمر فرہاد، عبدالصمد اور دیگر نے شرکت کی۔