ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ، اک موریہ پل31مارچ تک مکمل کر نیکی ڈیڈلائن

ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ، اک موریہ پل31مارچ تک مکمل ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیراحمد سید نے ہدایت کی ہے کہ ایک موریہ پل کی تعمیر کا کام 31مارچ تک ہر لحاظ سے مکمل کرلیاجائے۔شہر میں مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور28فروری تک ان پر خاطر خواہ پیش رفت کی جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مالی وسائل کے حصول کے لئے ایل ڈی اے کی جائیدادوں کی زیر التواء نیلامی کا عمل تیز کیاجائے۔ ایل ڈی اے کے چھ ماڈل سکولوں میں واش رومز کی حالت بہتر کی جائے۔غیر قانونی عمارتوں کے مالکان سے مسماری کے اخراجات وصول کئے جائیں اور بقایاجات کی تفصیلات ان کی فائلوں میں لگا دی جائیں۔ ایسے واجبات وصول کئے بغیر ان کی ٹرانسفر نہ کی جائے وہ رواں سال کے بجٹ میں مقرر کردہ آمدنی اور اخراجات کے اہداف کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرر ہے تھے۔انہوں نے ہدایت کی کہ میٹروپولٹین پلاننگ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ اپنی ریکوری بہترکریں۔وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر درخت لگانے اور سبزہ کاری کے لئے کام جلد ازجلد شروع کیاجائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن کی چار دیواری کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔یہاں تعمیر کئے جانے والے کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کے استعمال کے لئے بزنس ماڈل تیار کیاجا رہا ہے۔ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹوں کی ٹرانسفر شروع کر دی گئی ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی وصولی یکم مارچ سے شروع کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز فارقلیط میر،چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود،چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا،ڈائریکٹر فنانس احمر سہیل کیفی اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1