وزیر اعظم عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں

وزیر اعظم عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں

  



لاہور (سٹی رپورٹر) انصاف بزنس فورم لاہور کے جنرل سیکرٹری متین الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کی شرح کو نیچے لانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فکر مند اور دن رات کوشاں ہیں،سابقہ حکومت نے معاشی پالیسیاں ترتیب دیتے وقت ملک و قوم کی بجائے اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دی جس کا نتیجہ آج مہنگائی کی صورت میں سب کے سامنے ہے، عوام اپوزیشن کے مایوسی پھیلانے کے پراپیگنڈے سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے معاشی طو رپر سب اچھا دکھانے کیلئے کاسمیٹکس پالیسیاں جاری رکھیں اور نواز لیگ کی نام نہاد تجربہ کار قیادت ان پالیسیوں کے نتیجے میں آنے والی مشکلات سے پیشگی آگاہ تھی۔ روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا اور آج جب روپیہ اپنی اصل قدر پر آیا ہے تو عوام کو مہنگائی کے اثرات برداشت کرنا پڑے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1