پی ٹی آئی نیب کو سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کر رہی ہے،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی نیب کو سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کر رہی ہے،اشرف بھٹی

  



لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے نیب کے قانون کو ”کالا قانون‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نیب کے ادارے کو سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کر رہی ہے، نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو کال کوٹھڑیوں میں ڈال کر زبان بندی پر مجبور کیا جا رہاہے۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے ان کا رویہ آمروں جیسا ہے،احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1