70لاکھ خاندانو ں میں صحت کارڈ تقسیم کر دیے،یاسمین راشد

70لاکھ خاندانو ں میں صحت کارڈ تقسیم کر دیے،یاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، پنجاب ہیلتھ انیشیٹومینجمنٹ کمپنی سے ڈائریکٹرایچ آرخرم لودھی اورمینجرحسنات احمدنے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام نے صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان پر بھرپورا عتمادکااظہارکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈکے حامل افرادکے علاج معالجہ کے اعدادوشماراکٹھے کئے جارہے ہیں۔ اب تک تقریبا 70لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہاہے۔ صحت انصاف کارڈکے حامل ہرخاندان سے طبی سہولیات بارے فیڈبیک حاصل کیاجارہاہے۔ ناداراورمحروم طبقہ کوصحت کے شعبہ میں سہولت دی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1