مہاشیوراتری کی تقریبات،ہندو یاتری19فروری کو پاکستا ن آئیں گے

مہاشیوراتری کی تقریبات،ہندو یاتری19فروری کو پاکستا ن آئیں گے

  



لاہور(فلم رپورٹر) ہندو مذہب کے تہوارمہاشیو راتری کی تقریبات کے لیے بھارت سے 100سے زائد ہندو یاتری 19 فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان آئیں گے۔مرکزی تقریب 21فروری کو تاریخی کٹاس راج مندر چکوال میں منعقد ہو گی۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے یاتریوں کی سیکورٹی، رہائش ٹرانسپورٹ،میڈیکل سمیت دیگر انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک سے آنے والے یاتریوں کے لیے انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہوں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزمحمد طارق وزیر تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کی روشنی میں انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ تمام مندروں کو دلہن کی طر ح سجا دیا گیا ہے۔ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کے مطابق ہندو یاتری 19فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے جہاں پر بورڈ کے افسران اور مقامی ہندو رہنماء انکا استقبال کریں گے۔ایک رو ز قیام کے بعد20فروری کو کٹاس راج مند ر چکوال جائیں گے جبکہ21فروری کو مرکزی تقریب منعقد ہو گی۔یاتری 22فروری کوواپس لاہور پہنچیں گے 3 2فروی کو شاہی قلعہ جبکہ 24فروری کو کرشنا مندر میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔یاتری 25فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1