فیروزوالہ میں نقشہ کے بر عکس بنائی جانے والی عمارت سیل

فیروزوالہ میں نقشہ کے بر عکس بنائی جانے والی عمارت سیل

  



فیروزوالہ (نامہ نگار) میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے انفورسمنٹ انسپکٹرنے عملہ کے ہمراہ نقشہ منظورکرائے بغیربنائی جانیوالی بلڈنگ کی تعمیرروک کراسے سیل کردیا۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنرفیرزووالہ سید ہ تہنیت بخاری کوغیرقانونی عمارت کی تعمیر کے بارے میں شکایت کی کہ سڑک پرتعمیرانی سامان پڑاہونے سے رکاٹ بنی ہے جس پرانہوں نے چیف آفیسرکوکاررروائی کے احکامات دئیے جس پرانسپکٹرانفورسمنٹ نے بلڈنگ مالکان راناندیم اورواجد علی سے نقشہ کے بار ے میں دریافت کیا جس پروہ نقشہ کے متعلق معقول جواب نہ دے سکے جس پربلڈنگ کو سیل کردیاگیا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرفیرزووالہ سید ہ تہنیت بخاری نے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں غیرقانونی تعمرات کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1