پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا وزیر اعظم کاخواب ہے،سیمی بخاری

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا وزیر اعظم کاخواب ہے،سیمی بخاری

  



لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے دکھ اور درد رکھتے ہیں غریب اور پسے ہوئے طبقات کے حالات کو بہتر بنانا ان کا مشن اور پاکستان کو فلاحی اور ریاست مدینہ کی طرز پر بنانا ان کا خواب ہے۔ انہوں نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیر اندوزی کرنے والے کسی صورت بچ نہیں سکیں گے۔ عوام کو ریلیف دینا پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

عوام یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا، دالیں، گھی، چاول سمیت دیگر سستی اشیاء خریدیں۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر سیمی بخاری نییوٹیلٹی سٹورز کے دورہ کے موقع پر عوام گفتگو کر تے ہو کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے، اپنا اور اپنے خاندان کے سوا کسی کا کچھ نہیں سوچا، بھوک، افلاس، غربت، اور جہالت کے تحفے دینے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، عوام ان کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں، رونا دھونا اور جھوٹ بولنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ یہ معصوم بن کر اپنے گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے. اس مو قع پر مرکزی خاتون رکن مقدسہ ایاز، ثروت گوہر، روزی رضوی، آصفہ اقبال ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1