بڑے شہروں میں جدید طرز کے باغات بنائے جائیں گے،سعید الحسن

بڑے شہروں میں جدید طرز کے باغات بنائے جائیں گے،سعید الحسن

  



لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیحات ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے آبائی حلقہ ظفر وال میں 56۔کنال پر مشتمل جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک پارک بنانے کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز، اور دیگر محکمو ں کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں کہا کہ اس منصوبہ کو2۔کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں میں جدیدطرز کے گارڈنز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اس سلسلہ ان باغات کو پھولوں کا گہوارہ اور بہترین تفریح گاہ بنانے کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے۔اس سلسلے میں ظفر وا ل سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی جد ید طرز پر اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جد ید طرز پر اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ جگہ اور لاگت کا تعین کر کے رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ اس رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد فوری عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام باغات کو صحت مندانہ سرگرمیوں کا مرکز بنانے میں کوئی فرو گزاشت قبول نہ کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1