یونیسف، یو این ڈی پی کاسکول آف لیڈرشپ فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک

یونیسف، یو این ڈی پی کاسکول آف لیڈرشپ فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ (UNICEF) اوریونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ فنڈ (UNDP)نے اسکول آف لیڈرشپ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پاکستان میں ‘Generation Unlimited’Youth Challenge کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کردیا۔یوتھ چیلنج کا انعقاد دنیا بھر کے 40سے زیادہ ممالک میں کیا جاتا ہے جو14-24سال کی عمرکے نوجوان تخلیق کاروں کو تعلیم، روزگار اور معاشرتی خودمختاری کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حل تیارکرنے کی دعوت دیتا ہے۔اس کا مقصد باکمال آئیڈیاز کے حامل نوجوان افراد کو، جو ان کو عملی جامہ پہنانے کے وسائل نہیں رکھتے، آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔یوتھ چیلنج 2018-2019 جیتنے والی پانچ ٹیموں میں پاکستان کی تین باصلاحیت نوجوان خواتین پر مشتمل ٹیم Red Codeبھی شامل تھی۔ یہ پروجیکٹ پاکستان میں غیر مراعات یافتہ لڑکیوں اور خواتین میں ان کے ماہواری کے نظام میں حفظان ِصحت کیلئے باربار استعمال ہونے والے کپڑے کے پیڈز فراہم کرتا ہے۔یہ پیڈز گھروں میں کام کرنے والی خواتین تیارکرتی ہیں جو خودانحصاری پر مبنی میکروا نٹرپرینر شپ کا طریقہ ہے۔"پاکستان کے نوجوان افراد سماجی اور معاشی ترقی کا سب سے اہم وسیلہ ہیں "یہ بات پاکستان میں یونیسیف کے نمائندہ نے کہی، انہوں نے مزید کہا،"یوتھ چیلنج ان کویہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے تخلیقی آئیڈیاز کو دریافت کرسکیں اور کل کی دنیا کیلئے مل کر حل تلاش کرنے کیلئے کام کرسکیں۔یہ
Generation Unlimitedکا ایک بنیادی مقصد ہے جو ایک کثیرالشعبہ گلوبل پارٹنرشپ ہے اور نوجوان افراد کومستقبل میں ایک عمدہ طریقہ ء کاراور فعال شہریت کیلئے تیاری میں مدد دیتاہے۔یوتھ چیلنج 2019/2020 میں 300سے زیادہ ٹیموں نے درخواستیں دیں جن میں سے 11ٹیموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور انہوں نے اس ہفتہ اسلام آباد ہونے والی ورکشاپ میں حصہ لیا۔اس سال کاموضوع تھا،"بااختیار نوجوانوں کیلئے علم اور صلاحیتوں کے دروازے کھولنا"۔ آج پانچ بہترین ٹیموں کو 1000یو ایس ڈالر فی ٹیم کے حساب سے فنڈکی رقم پیش کی گئی ان کو پروجیکٹ پر عمل درآمدمیں مدد کیلئے رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔جون 2020میں عالمی سطح پر بہترین حل پیش کئے جائیں گے جن کیلئے ہر جیتنے والے کو مزید 20,000 یو ایس ڈالر کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے نیزGeneration Unlimited کے پارٹنرزکی جانب سے خصوصی طورپر تیارکردہ عالمی نگرانی کے پروگرام کے تحت ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔"پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے اور اس کی 68فیصد آبادی 30سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے،"یواین ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ نمائندے اگناشیوارتضانے اپنی گفتگو میں کہا "یہاں نوجوانوں کو سماجی سرگرمیوں اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے بامقصدمواقع کے حصول میں کافی دشواریاں ہیں۔ یو این ڈی پی اس چیلنج جیسے خصوصی پروگراموں اور پارٹنر شپس کے ذریعہ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہم نوجوان افراد کو ٹیکنیکل صلاحیتوں اور تعلیم سے آراستہ کرنے پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں تاکہ وہ ہنرمندوں کی بڑھتی ہوئی مسابقتی مارکیٹ میں مقابلہ کرسکیں اورکامیابیاں حاصل کریں اور ا س طرح ان کیلئے دروازے کھلتے چلے جائیں۔"یوتھ چیلنج Generation Unlimited کا حصہ ہے جو ایک گلوبل پارٹنرشپ ہے اور نوجوان افرادکو معاشرے کا کارآمد اور فعال شہری بنانے میں مصروف عمل ہے۔ یہ ثانوی درجہ کی تعلیم اور تربیت کو روزگار اور چھوٹے کاروبار(انٹرپرینر شپ) کے حصول کا ذریعہ بنانے اور ہر نوجوان شخص کو دنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد دیتا ہے۔
.

مزید :

کامرس -