ٹین ایچ بچوں کے ساتھ آن لائن حفاظت سے متعلق گفتگو ضروری ہے، فیس بک

  ٹین ایچ بچوں کے ساتھ آن لائن حفاظت سے متعلق گفتگو ضروری ہے، فیس بک

  



لاہور (پ ر)فیس بک اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے والدین اور انکے بچوں کے درمیان اہم گفتگو کی آن لائن حفاظت کے موضوع پر گفتگو کے لئے اہم تجاویز سامنے لایا ہے۔ والدین کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ اپنے ٹین ایج بچوں کے لئے ڈیوائس کے استعمال کا وقت متعین کیا جاسکتا ہے کہ انکے بچے فیس بک پر کتنا وقت استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اسکے ذریعے بہت ساری اچھی تفریحی سرگرمیاں ہوتی ہیں اور اسپورٹس، میوزک اور گیمز وغیرہ بچوں کی ذہنی نشونما کے لئے بھی ضروری ہیں۔ طے شدہ وقت گزارنے پر رضامندی کے باوجود آپ کو بدستور یقین ہوتا ہے کہ یہاں وقت اچھا گزرتا ہے اور دیکھا جانے والا مواد دلچسپ، معلوماتی اور محفوظ ہے۔

فیس بک پر والدین کے پورٹل سے اپنے ٹین ایج بچوں کی آن لائن سیفٹی یقینی بنانے کے لئے اس لنک (https://www.facebook.com/safety/parents/tips) سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہاں کچھ اقدامات میں اپنے ٹین ایج بچوں سے آن لائن استعمال کے موضوع پر مثبت انداز سے گفتگو یقینی بناسکتے ہیں اور یہ عمل آپ کیلئے معاون ہوسکتا ہے۔ ٹین ایج بچے آن لائن دنیا میں بڑے ہورہے ہیں۔ وقت نکال کر انہیں ابتدائی عمر سے ہی پرائیویسی اور حفاظتی طریقوں کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ وہ کب محفوظ ہیں اور کب محفوظ نہیں رہے۔۔ فونز، ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس کے ساتھ براڈ بینڈ کنکشن پر بھی والدین کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔ والدین نہ صرف مواد کو بلاک یا فلٹر کرسکتے ہیں بلکہ یہ بھی کنٹرول کرسکتے ہیں کہ کتنا زیادہ وقت آن لائن دنیا میں گزارا جاتا ہے ؎۔

مزید : کامرس