فنکامائیکرو فنانس اور دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے درمیان شرکت داری

فنکامائیکرو فنانس اور دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے درمیان شرکت داری

  



کراچی(پ ر)FINCAمائیکرو فنانس بینک پاکستان نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے اقدام کے تحت امسال ILMATHON 2020میں حصہ لیتے ہوئے دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے 18طلباء کی تعلیم کیلئے ایک برس کی اسپانسر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ILMATHONکا انعقاد 9فروری کو دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے 25برس مکمل ہونے پر کیا گیا تھا۔اس واک کا مقصد ٹی سی ایف کے مشن کی معاونت کرنے والے تمام پس منظر کے افراد کو ایک جگہ جمع کرنا تھا،اس واک کا آغاز گرین وچ یونیورسٹی کراچی سے ہوا جو آخر میں ایک شاندار فیسٹول(میلے) پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے FINCAمائیکرو فنانس بینک پاکستان کے قائمقام سی ای او فرید احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کامیابی کی حمایت اور تائید اور پسماندہ افراد کو مدد فراہم کرنا FINCAکا مرکزی نصب العین ہے۔دی سٹیزن فاؤنڈیشن نے اپنے گزشتہ 25برس ملک کو تعلیم کی فراہمی کیلئے وقف کئے اور FINCAکا اس عظیم مقصد کیلئے تعاون پر فخر ہے،تاہم اب بھی ہمیں ایک طویل سفر درپیش ہے لیکن بطور کمپنی ہم اس سلسلے میں اپنے ہر ممکن شراکت داری کا یقین دلاتے ہیں۔میں کراچی کے ہر اک فرد سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ Ilmathon 2020 کا حصہ بنیں اور پاکستان کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں،آئیں اپنے روشن مستقبل کیلئے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : کامرس