رواں مالی سال، خدمات کی بر آمدات میں 6فیصد اضافہ

  رواں مالی سال، خدمات کی بر آمدات میں 6فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران خدمات کی برآمدات میں 6.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر 2019ء تک کے عرصہ میں خدمات کی برآمدات میں 6.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس عرصہ میں خدمات کی برآمدات میں ملک کو 2.73 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.58 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ دسمبر کے مہینے میں خدمات کی برآمدات میں اضافے کی شرح 10.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر میں خدمات کی برآمدات سے 526.78 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں خدمات کی درآمدات میں 4.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس عرصہ میں خدمات کی درآمدات پر 4.53 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں خدمات کی درآمدات پر 4.75 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہو اتھا۔ دسمبر 2019ء میں خدمات کی درآمدات میں کمی کی شرح 16.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -