کابل، ڈیفنس یونیورسٹی کے باہر خودکش دھماکہ، 4فوجیوں سمیت 6ہلاک، 12زخمی

کابل، ڈیفنس یونیورسٹی کے باہر خودکش دھماکہ، 4فوجیوں سمیت 6ہلاک، 12زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ کئی ماہ کے بعد خود کش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہو گئے،ہلاک افراد میں 4 فوجی اور 2 عام شہری بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکش حملہ کابل میں واقع ملٹری اکیڈمی کے قریب ہوا جس میں افغان وزارت داخلہ نے تین فوجیوں سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ ڈیفنس یونیورسٹی مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی کے داخلی حصے کے قریب منگل کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ملٹری کیڈٹس اور یونیورسٹی سٹاف کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان کے مطابق اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی کو کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے اور گزشتہ سال مئی میں بھی اکیڈمی پر حملہ کیا گیاتھا۔
کابل،خود کش حملہ

مزید :

صفحہ اول -