سرکاری حج 54ہزار روپے مہنگا، شمالی ریجن کیلئے 4لاکھ 90ہزار روپے مقرر، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

سرکاری حج 54ہزار روپے مہنگا، شمالی ریجن کیلئے 4لاکھ 90ہزار روپے مقرر، وفاقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)اوفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت فی کس حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگا،ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔ وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدی،رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے،رواں برس سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیوٹ جج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائیگا، روڑ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار حجاج کرام فائدہ اٹھا سکیں گے،حج پیکج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہے،گلگت بلتستان میں عارضی حاجی کیمپ لگائیں گے۔ منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیوٹ جج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا پیکج ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کوٹہ کے لیے جنوبی ریجن میں کوئٹہ، کراچی اور سکھر شامل ہیں جس کے لیے 4 لاکھ 80 روپے کا پیکج ہوگا۔گزشتہ سال حج پالیسی 2019کے تحت شمالی ریجن کے لیے 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے کا پیکیج تھاجس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل تھے جبکہ جنوبی ریجن میں کوئٹہ، کراچی اور سکھر کے لیے 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے کا پیکیج تھا۔اس طرح اس سال سرکاری حج تقریبا 54ہزار روپے مہنگا ہو گیا وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ جج پیکج کی قیمت میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس پاکستانی حجاج کو مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ارب روپے واپس کیے گئے۔نور الحق قادری نے بتایا کہ حج پیکج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے ویزا فیس میں بھی اضافہ کردیا اور ریاض میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سعودی عرب میں چند روز قیام کے دوران صورتحال کا مشاہدہ کیا تاکہ پاکستانی حجاج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ قرعہ اندازی کے بغیر 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے 2 ہزار جبکہ اوورسیز پاکستانی جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کے لیے ایک ہزار ویزا مختص کیے گئے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں عارضی حاجی کیمپ لگائیں گے تاکہ ان کی سفری سمیت دیگرپریشانی کم ہوسکیں، روڑ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار حجاج کرام فائدہ اٹھا سکیں گے۔نورالحق قادری نے کہا کہ حج کے عمل کو آسان بنانے کے لیے وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دیں، حج کے لیے جلد ملائیشین فنڈز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، کوئٹہ سے حجاج کے لیے براہ راست فلائٹس چلائیں گے۔
حج پالیسی

مزید :

صفحہ اول -