شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔ منگل کے روز دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے جس میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی سفیر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاسی تجارتی اور تعلیمی شعبوں میں تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی خوش آئند ہے، ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی سے پاکستان میں سیاحت کیلئے نئی راہیں کھلیں گی۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -