پاکستان بچانے کیلئے معیشت کوبچاناضروری، شہبازشریف
لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بچانا ہے تو معیشت بچانا ہوگی،عمران حکومت نے پاکستان کی معیشت کے خلاف کھلی جنگ شروع کررکھی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کی بنیادوں میں عمران خان بم فٹ کردیاگیا ہے۔سینکڑوں ارب سے زائد چینی و گندم میں ڈاکہ سکینڈل کے بعد 10ارب کا شرمناک پیکیج قوم سے سنگین مذاق ہے۔معیشت کی تباہی کا سنگین اثر ہماری سالمیت پر ہونے کا خدشہ ہے۔
شہباز شریف