وزیراعظم نے گندم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ چند اعتراضات لگاکر واپس کردی

  وزیراعظم نے گندم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ چند اعتراضات لگاکر واپس کردی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو گندم بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی تاہم وزیراعظم نے چند اعتراضات لگاکر رپورٹ واپس کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ گندم بحران پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم بحران پر تحقیقاتی رپورٹ مزید سوالات کے ساتھ واپس کر دی گئی ہے اور جامع تحقیقاتی رپورٹ 3 ہفتوں بعد دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

گندم بحران

مزید : صفحہ اول