چیئر مین نیب سے جرمن سفیر کی ملاقات،مختلف امورپر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب جاوید اقبال سے جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ جس میں چیئرمین نیب نے جرمن سفیر کو پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیب کی قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے نمایاں کوششوں سے آگاہ کیا۔ سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کیلئے کوششوں کو سراہا۔
نیب