یوٹیلیٹی سٹورز،ریلیف پیکیج سے قبل قیمتیں بڑھا دی گئیں

  یوٹیلیٹی سٹورز،ریلیف پیکیج سے قبل قیمتیں بڑھا دی گئیں

  



اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کا نوٹس بھی کام نہ آیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج سے قبل قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ چینی دو روپے اور گھی پانچ روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی پہلے اڑسٹھ روپے اور وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ستر روپے فی کلو ہو گئی۔ ریلیف کے نام پر دو روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ گھی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے بعد پانچ روپے اضافہ ہو گیا۔ قیمت ایک سو ستر سے بڑھ ایک سو پچھہتر روپے فی کلو ہوگئی۔

یوٹیلیٹی سٹورز

مزید : صفحہ اول