حفیظ شیخ سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

  حفیظ شیخ سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملکی اقتصادی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں اور کاتوباری مواقع پر بات چیت کی گئی۔ منگل کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ ورلڈ بنک نے بھی کاروبار کرنے میں آسانیوں کے اقدام کا اعتراف کیا ہے،حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔مشیر خزانہ کے مطابق حکومت نے سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے سازگار ماحول تیار کیا ہے۔امریکن بزنس کونسل کے وفد نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کی۔وفد نے ٹیکسیشن، آئی ٹی، ٹیرف میں بہتری اور پور و شپنگ کے حوالے سے تجاویز دی۔مشیر خزانہ نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

عبدالحفیظ شیخ

مزید : صفحہ اول