ماتحت عدلیہ کے ججوں کیساتھ کھڑے ہیں، بلا خوف میرٹ پر فیصلے کریں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ماتحت عدلیہ کے ججوں کیساتھ کھڑے ہیں، بلا خوف میرٹ پر فیصلے کریں، چیف جسٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ جج قانون اور میرٹ پر بلاخوف وخطر فیصلے کریں، لاہور ہائی کورٹ اپنے ماتحت عدالتوں کے ججوں کے ساتھ کھڑی ہے،وہ گزشتہ روزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ چنیوٹ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر ہے تھے۔اس سے قبل تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظلوم کو انصاف کی جلد فراہمی کے سلسلے میں عدالتی عمل بار اور بینچ کے مابین مربوط حکمت عملی کا متقاضی ہے اور اس ضمن میں وکلاء اور ججز اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلاتاخیر انصاف کی فراہمی میں لاء افسران کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ چنیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جج بہترین کارکردگی سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد مستحکم کریں،ہمارا بنیادی نصب العین سائلین کو آسان اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے،تقریب کے اختتام پرسیشن جج اور چنیوٹ کے دیگر ججوں کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور دیگر مہمانوں کو خصوصی چنیوٹی سوونیئرزبھی پیش کئے گئے، دونوں تقریبات میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان،جسٹس سردار احمد نعیم اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس بھی موجودتھے۔لالیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں کمشنر عشرت علی،آرپی او راجہ رفعت مختار،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ راجہ پرویز اختر،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض،ڈی پی او سید حسنین حیدر،ممبر پنجاب بار کونسل ملک غلام عباس نسوانہ،صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن لالیاں میاں شہزاد احمد لالی،جنرل سیکرٹری ملک فضل عباس نسوآنہ،صدر چنیوٹ بار ایسوسی ایشن میاں عرفان الحق پوری،جنرل سیکریٹری میاں عرفان حسین نیکوکارہ اورصدر بھوانہ بار چودھری زبیر الحق رجوکہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے پودا بھی لگایا۔
بلا خوف فیصلے

مزید :

صفحہ اول -