شبر زیدی کی صحت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے، عبدالحفیظ شیخ

  شبر زیدی کی صحت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے، عبدالحفیظ شیخ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث لمبی چھٹیوں پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر کی صحت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں، شبر زیدی لمبی چھٹیوں پر ہیں، اگر طبیعت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے، نیا چیئرمین اگر تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے، شبر زیدی کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر ہی کرے گا۔

شبر زیدی

مزید : صفحہ اول