سوشل میڈیا پر نفرت اور انتہا پسندی کا پھیلاؤ روکنا ہو گا،فردوس عاشق

  سوشل میڈیا پر نفرت اور انتہا پسندی کا پھیلاؤ روکنا ہو گا،فردوس عاشق

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معاشرے میں بعض عناصر اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں ہمیں سوشل میڈی پر نفرت، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا،پاکستان علاقائی و عالمی سطح پر امن کا داعی ہے، ہم رنگ و نسل، مذہب کی بنیاد پر شہریوں کے حقوق میں تفریق پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز تنازعات اور میڈیا کے کردار کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے۔ معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے منظم نیٹ ورک کو ختم کیا اور دنیا پاکستان کو امن اور ہم آہنگی کا ایجنٹ تصور کرتی ہے جبکہ پاکستان نے اپنے معاشرے میں انتہا پسندی اور نفرت کے خاتمے کیلئے قابل تقلید اقدامات کئے ہیں۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول