15 ارب کی سبسڈی سے حکومت کی چوری کا پول کھل گیا،مریم اورنگزیب

      15 ارب کی سبسڈی سے حکومت کی چوری کا پول کھل گیا،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ڈکیتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15سے18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم اور دن دیہاڑ ے ڈکیتی ہے، سبسڈی دینے کا اعلان کر کے عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا ہے، چینی کی برآمد، پھر قیمتوں میں اضافہ، پھر قلت اور پھر چینی کی درآمد، پھر برآمد پر پابندی اور پھر مہنگی قیمت برقرار رکھ کر ایک ہی مافیا کو بار بار فائدہ پہنچایا گیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران مافیا نے ملک میں چینی اور آٹا کی برآمد پر پاپندی کے باوجود سبسڈی دے کر برآمد کی اور جان بوجھ کر قلت پیدا کی، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 28جنوری کو پابندی کے لئے ای سی سی سے رجوع کرنے کا کہا تھا،عمران مافیا نے نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے میں اتنا وقت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کے لئے لگایا، اتنے فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے دو ہفتے کی تاخیر کیوں کی؟۔ انہوں نے کہا اگر ملک میں چینی کی قلت نہیں تھی تو 31جنوری کو 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی حکومت نے منظوری کیوں دی؟۔

سبسڈی اعلان

مزید : صفحہ اول