سیاسی جوڑ توڑ تیز،چودھری نثار لندن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات کا امکان

  سیاسی جوڑ توڑ تیز،چودھری نثار لندن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات کا امکان

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی برطانیہ چلے گئے ہیں جہاں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے،چودھری نثار پی آئی اے پرواز 785 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق چودھری نثار کی لندن میں ذاتی مصروفیات ہیں جس میں خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہونگے تاہم لندن میں موجودگی کے دوران ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کوشش بھی کی جائے گی جس کیلئے شہباز شریف اور اسحاق ڈار متحرک ہوگئے ہیں اورراہ ہموار کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار، چودھری نثار کو مشورہ دیں گے کہ وہ نوازشریف کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جائیں اور بیگم کلثوم کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کریں، چودھری نثار اگر اس پر راضی ہوگئے تونوازشریف اور چودھری نثار میں برف پگھلنا شروع ہو جائیگی۔

چودھری نثار

مزید : صفحہ اول