بلاول کو کرپشن بے نقاب ہونے کا غم کھارہا ہے، فیاض چوہان

  بلاول کو کرپشن بے نقاب ہونے کا غم کھارہا ہے، فیاض چوہان

  



لاہور(این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹوکی جانب سے قومی اسمبلی کے فلور پر تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو چھوٹا آدمی کہہ کر مخاطب کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی نظر میں بڑا آدمی شاید وہ ہوتا ہے جو اومنی گروپ بنا کر کھربوں ڈالر کی لوٹ مار کرے اور جو اقتدار میں رہتے ہوئے جعلی کمپنیاں بنا کر اقربا پروری کرتے ہوئے اپنے خاندان اور رشتہ داروں کو نوازے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بڑے پن کے اس معیار پر تو صرف آصف اور بلاول زرداری ہی پورے اتر سکتے ہیں، عمران خان نہیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کے مطابق وزیراعظم عمران خان احساس پروگرام کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماں اور افسران کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جاری کرپشن کو پکڑا۔ پیپلز پارٹی کے قائدین اور رہنماں کی کرپشن کی چھتری تلے سینکڑوں کارکنان اور سرکاری افسران غریب عوام کا حق کھا رہے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہید بینظیر بھٹو کے نام پر غریبوں کے لیے بنائے گئے پراجیکٹ کو بھی نہیں بخشا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو احساس پروگرام نہیں، اپنی کرپشن کے ایجنڈے کا ایکسپوز ہونا تکلیف دے رہا ہے۔ غریبوں کی امداد کے نام پر ہزار دو ہزار روپے ماہانہ تک کی کرپشن بھی واقعتا پیپلز پارٹی، آصف اور بلاول زرداری ہی کر سکتے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان یہ کام کر کے بڑے آدمی نہیں بن سکتے۔

فیاض الحسن

مزید : صفحہ اول