قومی اسمبلی میں ریحام خان کی کتاب کا چرچہ رہا

  قومی اسمبلی میں ریحام خان کی کتاب کا چرچہ رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا چرچہ رہا۔تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ریحام خان کی کتاب کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ میرا اپنے قائد کے ساتھ وہی رشتہ ہے جو بلاول کا زرداری اور رانا ثناء اللہ کا مریم نواز کے ساتھ ہے۔منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں ملک میں مہنگائی اور معیشت پر بحث کروائی گئی۔اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری نے حکومت پر شدید تنقید کی،جس کے جواب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ریحام خان کی کتاب کے نعرے لگائے گئے جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ میں ان نعروں کا جواب دیتا ہوں، میرا اپنے قائد کے ساتھ وہی رشتہ ہے جو بلاول کا زرداری اور عبدالقاد پٹیل کا زرداری کیساتھ ہے، میرا اپنے قائد کے ساتھ وہی رشتہ ہے جو رانا ثناء اللہ کا مریم نواز کے ساتھ ہے۔
ریحام خان

مزید :

صفحہ اول -