ترک صدر طیب اردوان کل اسلام آباد پہنچیں گے

  ترک صدر طیب اردوان کل اسلام آباد پہنچیں گے

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترک صدر رچپ طیب اردوان کل 13فروری کواسلام آباد پہنچیں گے، چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہو گا،ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک اور پلان آف ایکشن پر دستخط کیے جائیں گے اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق تعلیم،دفاع اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کے دس سے بارہ معاہدے پر دستخط متوقع ہیں، رجب طیب اردوان اسلام آباد میں پاک ترک اعلی سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ترک صدر طیب اردوان اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کئے جانے کا امکان ہے،پاک ترک اعلی سطح کی تزاویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں دو طرفہ تعاون مزیدفروغ پائیگا۔

اردوان

مزید : صفحہ اول