پیرا گون سکینڈل، وعدہ معاف گواہ قیصر امین کے وارنٹ گرفتار ی، خواجہ برادران جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

پیرا گون سکینڈل، وعدہ معاف گواہ قیصر امین کے وارنٹ گرفتار ی، خواجہ برادران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 24 فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس پر خواجہ سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دوران سماعت جیل حکام سے پوچھا کہ خواجہ سعد رفیق کدھر ہے جس پر جیل حکام نے بتایا کہ سعد رفیق اسلام آباد قومی اسمبلی کے سیشن میں مصروف ہیں۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ قیصر امین بٹ کہاں ہیں ان کا بیان آج قلمبند کرنا ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر آصف ممتاز نے جواب دیا وہ بیمار ہیں ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔ عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کر دی۔
قیصر امین،گرفتاری

مزید :

صفحہ آخر -