نجی سکولوں کی اضافی فیسوں کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

نجی سکولوں کی اضافی فیسوں کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

  



لاہور (نامہ نگار خسوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی اضافی فیسیوں کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالتی حکم پرمتعلقہ ضلعی حکام نے نجی سکولوں کی فیسوں کے ازسرنوتعین کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، عدالت نے عبوری طور پرنجی سکولوں کی اضافی فیسیں نہ دینے پرنکالے گئے بچوں کو فوری کلاسوں میں بٹھانے کا حکم دے رکھا ہے،متاثرہ والدین کے وکلاء نے عدالت کوبتایا کہ اضافی فیس نہ دینے پربچوں کو تنگ کیا جاتا ہے،محکمہ سکولز شکائت کرنے چھوٹے سکولوں کو جرمانے کرکے بڑے سکولوں کو چھوڑ دیتا ہے۔

فیصلہ محفوظ

مزید : صفحہ آخر