لاہورہائیکورٹ بار، مانچسٹر کالج آف لاء کے زیر اہتمام لیگل سیمینار

لاہورہائیکورٹ بار، مانچسٹر کالج آف لاء کے زیر اہتمام لیگل سیمینار

  



لاہور (نامہ نگار خسوصی) لاہور ہائیکورٹ بار میں مانچسٹر کالج آف لاء کے زیر اہتمام لیگل سیمینارکاانعقاد، سیمینارمیں سینئیروکلاء نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان وکلاء کو بیرون ملک تعلیم کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا، سیمینار سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم، سینئیرقانون دان حسیب اللہ خان نے خطاب کیا،مانچسٹرکالج کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت نے کہاکہ نوجوان وکلاء بیرون تعلیم کیلئے بار ٹرانسفر ٹیسٹ ضرور پاس کریں بیرون ممالک میں نوجوان وکلاء کے لئے ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں،سولیسٹر اور بیرسٹربننے والے نوجوان دنیا بھرمیں اپنی ترقی کے دروازے کھول سکتے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے کہا کہ ہمیں دنیا میں ہونے والی ترقی م اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، پاکستانی طالبعلم محنتی اور علم سیکھنے کے جذبے سے سرشار ہیں پاکستانی نوجوان ترقی کے سفر میں ملک کے سفیر کا کردار ادا کریں، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم ہمارے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے،نوجوان وکلاء سینئرزسے رہنمائی لیکراپنے مقاصدحاصل کریں،نوجوان وکلاء کی درست سمت قدم بڑھائیں کامیابی ان کا مقدر ہے۔

مانچسٹر کالج

مزید : صفحہ آخر