اے ایس ایف فاؤنڈیشن، عہدیداروں کو ہٹانے کیلئے درخواست دائر

اے ایس ایف فاؤنڈیشن، عہدیداروں کو ہٹانے کیلئے درخواست دائر

  



لاہور (نامہ نگار خسوصی) ایئرپورٹ سکیورٹی فورس فاؤنڈیشن بورڈ کے ایم ڈی اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔یہ درخواست ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے دائر کی ہے جس میں سیکرٹری سول ایوی ایشن، ڈی جی اے ایس ایف، ایم ڈی اے ایس ایف فاؤنڈیشن، چیئرمین اے ایس ایف ٹاورز اور آڈیٹر جنرل پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایئر پورٹ فورس سکیورٹی فاؤنڈیشن مرحوم ملازمین کے لواحقین، ریٹائرڈ اور حاضر سرو س ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے 2014ء میں قائم کی گئی، بد قسمتی سے اے ایس ایف فاؤنڈیشن غیر متعلقہ حکام کیلئے کاروبار کا ذریعہ بن چکی ہے۔فاؤنڈیشن کے ممبران کے اربوں روپے صرف ایک شخص کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں۔ایم ڈی اے ایس ایف فاؤنڈیشن نے کراچی میں درخواست گزار کو الاٹ کیا گیا پلاٹ بلاجواز منسوخ کر دیا ہے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک اے ایس ایف فاؤنڈیشن کے بورڈ کو کام کرنے سے روکا جائے، فاؤنڈیشن کا 2014ء سے آڈٹ کروانے کاحکم دیا جائے۔

اے ایس ایف

مزید : صفحہ آخر