سابق سینیٹر گلزار احمد کے بیٹے کی فراڈ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

  سابق سینیٹر گلزار احمد کے بیٹے کی فراڈ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خسوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر گلزار احمد کے بیٹے عمار احمد خان کی پلاٹس فراڈ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عمار احمد خان کو بے بنیاد مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے،ان پر پیسے لے کر پلاٹ نہ دینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے، مقدمہ کے دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمار احمد خان پاک عرب سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، ملزم نے پاک عرب سوسائٹی کے ایف بلاک میں ای او بی آئی سمیت دیگر شہریوں کو پلاٹ فروخت کئے اوررقم وصول کرنے کے باوجود ایف بلاک میں ترقیاتی کام نہیں کرائے نہہی خریداروں کو پلاٹوں کا قبضہ نہیں دیا،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔
درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -