آصف ہاشمی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست،نوٹسز جاری

آصف ہاشمی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست،نوٹسز جاری

  



لاہور (نامہ نگار خسوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پروفاقی حکومت اوردیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہو ئے جواب طلب کر لیاہے۔ آصف ہاشمی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی احتساب اور ایف آئی اے کی عدالتوں سے تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے،وفاقی حکومت نے کسی قانونی جواز کے بغیرنام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے۔

نام ای سی ایل

مزید : صفحہ آخر