اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کا بل زیر التوا رکھنے کیخلاف درخواست دائر

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کا بل زیر التوا رکھنے کیخلاف ...

  



لاہور (نامہ نگار خسوصی) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کے اجرا ء کیلئے درخواست دائرکر دی گئی ہے۔یہ درخواست نامدار علی ساہو ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ صوبائی اسمبلی نے 12 مارچ 2019ء کو اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے بل کی منظوری دی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گورنر پنجاب کو اس پنجاب عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019ء پر دستخط نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے انہیں صوبے کی قانون سازی کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں۔ ترمیمی بل پر گورنر پنجاب کو دستخط کرنے اور سے قانون کے طور پر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

ترمیمی بل

مزید : صفحہ آخر