پار ک لین ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی جائیں، احتساب عدالت

پار ک لین ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی جائیں، احتساب عدالت

  



اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کیس میں آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 مارچ تک موخر کردی ہے۔منگل کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔ عدالت نے پارک لین ریفرنس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی جس کیلئے عدالت نے تمام ملزمان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔سابق صدر آصف علی زرداری علالت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نے حاضریاں لگوائیں نیب کی جانب سے زین ملک کی پلی بارگین پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 مارچ تک موخر کردی گئی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو متعدد امراض لاحق ہیں،سابق صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ڈاکٹر نے آصف زرداری کو سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے، نیب نے بلاول بھٹو کو پھر طلب کرلیا ہے،جس کیس میں بلاول کو طلب کیا ہے اس سے بلاول بھٹو کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق نائیک نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے تحت یہ کیس اس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، بلاول بھٹوحکومت کیخلاف جب بات کرتے ہیں تو نیب طلبی کے نوٹس شروع ہوجاتے ہیں۔ چیئرمین نیب بلاول بھٹو کیخلاف کال اپ نوٹس واپس لیں،چیئرمین نیب ایک لائق آدمی ہے۔

پارک لین ریفرنس

مزید : صفحہ آخر