ڈی ایچ اے بہاولپور کے تعاون سے چولستان صحرا میں جیپ ریلی فیسٹول کا آغاز

ڈی ایچ اے بہاولپور کے تعاون سے چولستان صحرا میں جیپ ریلی فیسٹول کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چولستان(خصوصی رپورٹ)ڈی ایچ اے بہاولپور میں گزشتہ روزجیب ریلی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی،ریلی کا باقاعدہ آغاز کل بروز جمعرات قلعہ درواڑ سے ہوگا۔ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر انتظام چولستان ریلی 2020تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان کا احاطہ کرے گی۔اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بہاولپور آصف اقبال نے ریلی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور جنوبی پنجاب میں سیاحت کے فروغ میں اسے اہم اقدام قرار دیا۔تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر TDCPتنویر جبار،صاحبزادہ عثمان عباسی،صاحبزادہ فیض الرشید عباسی، سمیرا ملک ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈی اایچ اے بہاولپور،کرنل منصور افضل ودیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاولپور میں تعلیمی،تفریحی اور صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے میں دی جانے والی سہولیات جنوبی پنجاب کی عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے اہم کردار ادا کریں گی۔چولستان جیپ ریلی کا انعقاد صحرائے چولستان میں کیا جارہا ہے۔جنوبی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے جذبے سے سرشار ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بہاولپور نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اس ریلی کو سپانسر کیا۔
جیپ ریلی

مزید :

صفحہ آخر -