الجزائر کے سابق صدر کے ساتھیوں اور رشتہ داروں کو قید کی سزائیں

الجزائر کے سابق صدر کے ساتھیوں اور رشتہ داروں کو قید کی سزائیں

  



الجیریا(این این آئی) الجزائر کی ایک فوجی عدالت نے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے بھائی سمیت ان کے کئی دوسرے مقربین کو طویل قید کی سزاؤں کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فوجی عدالت نے مسلح افواج کے خلاف اور ریاست کے خلاف سازش کرنے پر الجزائر کے سابق صدر عبد لعزیز بوتفلیقہ کے بھائی سعید دو بوتفلیقہ، اور دو سابق سکیورٹی اہلکاروں 15 سال قید کی سزا سنائی۔فوجی عدالت نے لیبر پارٹی کی چیئرپرسن لویزہ حنون کو بری کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا۔ حنون کو جیل سے رہا کردیا گیا۔خیال رہے کہ لیبر پارٹی کی رہ نما لویزہ حنون کو 9 مئی 2019 کو حراست میں لیا گیا تھا۔

اس سے قبل بلیدا ملٹری کورٹ نے انھیں 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جب کہ اس سے قبل انہیں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔دریں اثنا، عدالت نے جنرل محمد میدین کے خلاف سابقہ سزاؤں کو برقرار رکھا۔جنرل بشیر طرطاق اور سابق صدر کے بھائی سعید بوتفلیقہ کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزائیں سنائی ہیں

مزید : علاقائی