اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ ختم کردی گئی

اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ ختم کردی گئی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالتی حکم کے بعد انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر میں قائم کی گئی پناہ گاہ کو ختم کردیا ہے۔پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے گھر پناہ گاہ کے قیام پر حکم امتناع جاری کیا تھا، عدالتی حکم کے بعد منگل کی شب رات گئے انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ کے گھر میں قائم پناہ گاہ ختم کردی۔ انتظامیہ کی جانب سے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں کو باہر نکال دیا گیا ہے جبکہ اسحاق ڈار کے گھر کے باہر سے پناہ گاہ کا بورڈ بھی ہٹادیا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب اور ضلعی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کے باہر عارضی پناہ گاہ قائم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے موجود گراؤنڈ میں پناہ گاہ کا سامان شفٹ کردیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ آخر