ایم ایل ون منصوبے کیلئے فنانسنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

  ایم ایل ون منصوبے کیلئے فنانسنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

  



اسلام آباد (این این آئی)ایم ایل ون منصوبے کیلئے فنانسنگ کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبے پر اجلاس ہوامنصوبہ کے پی سی ون کی تیاری اور پروسیسنگ کی موجودہ صورتحال اور پاکستان ریلوے اسٹریٹجک پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبے کیلئے درکار فنانسنگ پر بھی غور کیا گیا،ایم ایل ون منصوبے کیلئے فنانسنگ کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق کمیٹی فنانسنگ کیلئے شرائط و ضوابط اور عمل درآمد کا طریقہ کار طے کرے گی۔ اسد عمر نے کہاکہ حکومت ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ کرنے کی خواہاں ہے،ملک میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے بھی ایک اہم منصوبہ ہے حکومت دونوں منصوبوں پر جلد عملدرآمد چاہتی ہے۔

ایم ایل ون

مزید : صفحہ آخر