سونا 150روپے فی تولہ، ڈالر 17پیسے سستا، سٹاک ایکسچینج میں معمولی ریکوری

  سونا 150روپے فی تولہ، ڈالر 17پیسے سستا، سٹاک ایکسچینج میں معمولی ریکوری

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 417.76پوائنٹس کے اضافے سے 39714.46 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ64.32فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 93ارب13کروڑ9لاکھ وپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 10.64فی صدکم رہا۔ادھر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کی کمی سے 90450روپے ہوگئی۔دوسری طرف انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 17پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید154.40روپے اور قیمت فروخت154.50روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر