حکومتی غلط پالیسوں سے ملک دیوالیہ ہورہا ہے،غلام احمدبلور

حکومتی غلط پالیسوں سے ملک دیوالیہ ہورہا ہے،غلام احمدبلور

  



پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ملک میں عمران خان نیازی اور اس کے حواریوں سے بڑا کوئی مافیا نہیں ہے، ملک کی معیشت کو تباہ اور برباد کرنے میں انکا سب سے بڑا ہاتھ ہے، غلط اقدامات اٹھاکے اس ملک کو مزید دیوالیہ کرنے کی جانب لے جایا جارہا ہے۔باچا خان مرکز پشاور سے جاری اپنے بیان میں حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری تمام تر وجہ حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں۔وہ لوگ حکمران بن بیٹھے ہیں جن کا ملک بنانے میں کوئی کردار ہی نہیں تھا۔

غلام احمدبلور

مزید : صفحہ آخر